بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کا مالک عالمی عدالت پہنچ گیا

غزہ میں اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کا مالک اسرائیل کے خلاف مقدمہ کرنے عالمی عدالتِ انصاف پہنچ گیا۔اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کا مالک کا کہنا ہے کہ میڈیا بلڈنگ پر حملہ جنگی جرم ہے، جس کے بارے میں اسرائیل جواز نہیں دے سکا۔

دوسری جانب حکومتِ فلسطین نے بھی عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فلسطینی حکومت اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرے گی، اس سلسلے میں جنگی جرائم کی عالمی عدالت آئی سی سی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کی منظوری کے باوجود اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز (جمعے کو) مسجدِ اقصی سے ملحقہ صحن میں دوبارہ کارروائی کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مسجدِ اقصی میں ہزاروں نمازی جمعے کی نماز کے بعد جنگ بندی پر خوشی منا رہے تھے کہ اسرائیلی اہلکاروں نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اہلکاروں نے صحافیوں پر بھی تشدد کیا ہے، اسرائیلی فورسز کی کارروائی کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کے بعد حماس نے جیت کا اعلان کیا تھا، جس پر غزہ میں جشن منایا گیا۔11 دن حملے اور خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہوئی ہے۔

اشتہار
Back to top button