بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل 6 کے تمام اضافی اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ اٹھائے گا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے کراچی سے بیرون ملک جانے پر تمام اضافی اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اٹھائے گا، کھلاڑیوں کی 25مئی کو پاکستان سے روانگی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشین پلیئرز کو پہلے پاکستان بلا کر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ابوظہبی روانگی کا پلان بنایا گیا ہے،روانگی کے پلان کو ٹیم اونرز میٹنگ میں حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کھلاڑیوں کے ابوظہبی پہنچے پر 7 روز کا قرنطینہ ہوگا، جنوب افریقی اور بھارتی کریو کو 10 روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ سے قبل تین دن پریکٹس کے ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کرتی ہے کہ ایونٹ کےکراچی سے بیرون ملک جانے پرتمام اضافی اخراجات پی سی بی اٹھائے گا

Back to top button