بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

وفاقی حکومت کا اساتذہ کی فوری ویکسی نیشن کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ٹیچرز کی فوری طور پر ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت تعلیمی شعبے سے وابستہ تدریسی اور دوسرے عملے کی ویکسینیشن میں مدد کرے گی۔

ٹیچرز کی فوری ویکسینیشن کا فیصلہ این سی او سی کی مشاورت سے کیا گیا۔ترجمان وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ٹیچرز کی فوری ویکسینیشن کا فیصلہ تعلیمی تعطل ختم کرنے اور تعلیمی نقصان کو کم کرنے کے لیے کیا گیا۔

بورڈ امتحانات سے پہلے نگران عملے کے لیے ویکسینیشن لازم قرار دی گئی ہے۔

Back to top button