بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

صوبہ پنجاب میں اوپی ڈیز کی بندش میں توسیع

صوبے کے تمام سرکاری ٹیچنگ اینڈ اسپیشلائزڈ اسپتالوں کی اوپی ڈیز اب 23 مئی تک بند رہیں گی

محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کے باعث صوبیکے ٹیچنگ اینڈ اسپیشلائزڈ اسپتالوں کی اوپی ڈیز کی بندش میں توسیع کردی۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری ٹیچنگ اینڈ اسپیشلائزڈ اسپتالوں کی اوپی ڈیز اب 23 مئی تک بند رہیں گی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہیکہ جن شعبوں کی او پی ڈیز بند رہیں گی ان میں دانت ، ناک،کان، گلا، ڈرماٹالوجی اور آپتھامالوجی کے شعبے شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق 23 مئی کو اوپی ڈیز کھولنے کے حوالے سے دوبارہ جائزہ لیاجائیگا۔

اشتہار
Back to top button