بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سمندری طوفان تاؤتے سےسندھ کے کن علاقوں کو خطرہ ہے؟

317 سرکاری عمارتوں کو ریلیف کیمپ میں تبدیل کردیا اور 212 میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر

سمندری طوفان تاؤتے سے تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر ڈیپلو اور رن آف کچھ کے بعض علاقوں کو خطرہ ہے جو طوفانی بارشوں سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نواز سوہو نے بتایا کہ تھرپارکر میں کل سے بارش شروع ہونے کا امکان ہے اور متوقع بارشوں سے تھرپارکر کی 7 تحصیل کے 1200 گاؤں، 25 لاکھ مویشی اور ایک لاکھ 79 ہزار آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 317 سرکاری عمارتوں کو ریلیف کیمپ میں تبدیل کردیا اور 212 میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں جب کہ متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج اور رینجرز سے رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button