بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مسئلہ فلسطین پر یورپی وزرائے خارجہ کا اجلاس منگل کو طلب

اجلاس کی اطلاع یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے آج اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی

فلسطین کے مسئلے پر یورپی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس منگل کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔اس بات کی اطلاع یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے آج اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے مڈل ایسٹ میں جاری تنازع پر باہمی مشاورت کے لیے یورپی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس منگل کے روز طلب کیا گیا ہے، یہ اجلاس آن لائن منعقد ہوگا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان حالیہ تنازع میں سویلین افراد کی غیر معمولی تعداد میں ہلاکتیں ناقابل قبول ہیں۔اس اجلاس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ کس طرح یورپ اس جھگڑے کو ختم کروانے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کر سکتا ہے۔

اشتہار
Back to top button