بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

عید تعطیلات کے بعد ویکسی نیشن سنٹرز کھل گئے

40 سال سے زائد عمر افراد کی واک اِن ویکسی نیشن کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے

دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب میں عید کی چھٹیوں کے بعد کورونا ویکسی نیشن لگانے کا دوبارہ سے آغاز ہو گیا ہے۔ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا کہنا ہے کہ عید کی دو چھٹیوں کے بعد پنجاب میں ویکسی نیشن کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسینیشن سینٹرز صبح آٹھ بجے سے شام آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ویکسی نیشن سینٹرز پورا ہفتہ کھلا کریں گے جب کہ جمعہ کے روز چھٹی ہو ا کرے گی۔

دوسری جانب 40 سال سے زائد عمر افراد کی واک اِن ویکسی نیشن کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے، 40 سال سے زائد عمر کے افراد کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر جا کر شناختی کارڈ دکھا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا کہنا ہے کہ دیر نہ کریں، ویکسین لگوائیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی محفوظ بنائیں،کسی قسم کی پریشانی کی صورت میں 1033 پر رابطہ کریں۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں بھی عید کی تعطیلات کے بعد عوام کو کورونا کی ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button