مکمل گواہی ملنے کے بعد دستخط کئے اور اعلان میں شامل ہوا، رویت ہلال کمیٹی کے رکن شیخ یاسین ظفر
مجھے کوئٹہ اور پشاور سے جن حضرات نے گواہی دی میں نے ان کی بنیاد پر یہ اعلان کیا ہے
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن پرنسپل جامعہ سلفیہ فیصل آباد استاد محترم شیخ یاسین ظفر نے حضرت مولانا عبدالرحمان سلفی سے شوال کے چاند کے حوالے سے ٹیلی فون پرگفتگو کی ہے، مولانا عبدالرحمان نے جب ان سے پوچھا کہ یہ کیا اعلان کرا دیا چاند کے بارے تو اس پر شیخ یاسین ظفر کا کہنا تھا کہ میں تو آپ حضرات کا رویت ہلال کمیٹی میں نمائندہ ہوں اورمیں نے اس وقت تک اس پر دستخط نہیں کئے جب تک اہلحدیتوں نے اس میں گواہی نہیں دی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئٹہ اور پشاور سے جن حضرات نے گواہی دی میں نے ان کی بنیاد پر یہ اعلان کیا ہے، میں نے اعلان دوسروں کے کہنے پر اعلان نہیں کیا
میں نے خود بات کی ذمہ داروں کی بات کرائی مکمل تسلی ہونے کے بعد میں نے دستخط کئے اگرمجھے تسلی نہ ہوتی تو میں نے کبھی بھی دستخط نہیں کرنےتھے، جب ان سے مولانا عبدالرحمان نے پوچھا کہ کہاں سے کہاں سے آپ کی بات ہوئی تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ایک جگہ ہے صوبت پور جہاں سے آٹھ دس افراد نے اوران کے بزرگوں نے چاند دیکھا ہے اور جو وقت انہوں نے بتایا وہ بھی ٹھیک تھا، اسی طرح پشاور سے آپ جانتے ہوں گے ہمارے مولانا عبدالسلام رستمی ان کے بیٹے مجھے گواہی دی بڑی پختہ گواہی کے بعد میں نے دستخط کئے اور اعلان میں شامل ہوا