بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 18ستمبر بروز پیر ہو گی

ملک میں ربیع الاول 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں  آیا جس کے بعد یکم  ربیع الاول 18 ستمبر بروز پیر ہوگی۔ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھاکہ ملک کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ربیع الاول 18 ستمبر بروز پیر کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول 29 ستمبر کو ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان کے امن کے لیے دعاگوہیں، گلگت بلتستان کا امن پاکستان کا امن ہے، دشمن چاہتا ہے ہم میں دراڑ پیدا کر دے لیکن دشمن کی ہر چال کو ہم نے ناکام کرنا ہے اور پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیے  کورونا کی شدت،اجتماعی اعتکاف کے پروگرم منسوخ
Back to top button