بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر سے ملاقات

آرمی چیف نے تمام شعبوں میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ کی امید کا اظہار کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون، کورونا کے خلاف جنگ اور افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف نے تمام شعبوں میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ کی امید کا اظہار کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے مخلصانہ سپورٹ دی ہے، مستحکم اور پُرامن افغانستان خطے بالخصوص پاکستان کے مفاد میں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور باہمی تعلقات کے فروغ کا اعادہ کیا۔

اشتہار
Back to top button