بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

چین کے بے قابو راکٹ کا ملبہ جزائر مالدیپ کے قریب بحرِ ہند میں گر گیا

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ راکٹ کا ملبہ مالدیپ کے کسی جزیرے پربھی گرا ہے یا نہیں؟

چین کے بے قابو راکٹ کا ملبہ جزائر مالدیپ کے قریب بحرِ ہند میں گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کی خلائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واضح نہیں ہو سکا کہ راکٹ کا ملبہ مالدیپ کے کسی جزیرے پر بھی گرا ہے یا نہیں تاہم راکٹ کے ملبے کا زیادہ تر حصہ خلا میں جل گیا تھا۔ چین کی طرف سے خلاء میں بھیجے گئے راکٹ ”لانگ مارچ فائیو بی“ کے بے قابو ہونے پر روسی اسپیس ایجنسی کی جانب سے چین کے بےقابو راکٹ کے گرنے کے ممکنہ مقامات کا نقشہ جاری کیا گیا تھا ، جس کے مطابق چین کا بے قابو راکٹ ’’لانگ مارچ فائیو بی‘‘ امریکا، لاطینی امریکا، افریقہ یا آسٹریلیا میں بھی گرسکتا ہے

، اس حوالے سے جنوبی ایشیاء کے ممالک کو بھی خبردار کیا گیا ، اس سلسلے میں اب یہ پیشرفت سامنے ائی ہے کہ چین کے بے قابو راکٹ کا ملبہ جزائر مالدیپ کے قریب بحرِ ہند میں گر گیا ، تاحال یہ تو واضح نہیں ہو سکا کہ راکٹ کا ملبہ مالدیپ کے کسی جزیرے پر بھی گرا ہے یا نہیں تاہم راکٹ کے ملبے کا زیادہ تر حصہ خلا میں جل گیا تھا۔

واضح رہے کہ چین کی طرف سے پچھلے ہفتے 29 اپریل کو چین نے خلا میں اپنا علیحدہ خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا کریوماڈیول خلا کی طرف روانہ کیا تھا۔ لانگ مارچ نامی سب سے بڑا چینی راکٹ تِیان ہے، ماڈیول عملے کے ارکان کو لے کر جمعرات کو خلائی سفر پر روانہ ہوا تھا، یہ مشن چین کے جنوبی جزیرے ہائینان پر قائم خلائی مرکز سے اپنے سفر پر روانہ ہوا، چین کی خواہش ہے کہ اس اسٹیشن کی تعمیر اگلے سال کے آخر تک مکمل ہو جائے۔

بتایا گیا ہے کہ جب یہ واپس زمین کی طرف آرہا تھا تو خلا میں بے قابو ہوگیا تھا ، اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ چین کے بے قابو راکٹ لانگ مارچ 5 بی کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں ، ہم بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کریں گے۔

Back to top button