نیپالی کوہ پیما نے مائونٹ ایورسٹ کو 25 ویں بار سر کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
کامی نے 848 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ کو پہلی بار 1994 میں سر کیا تھا
نیپالی کوہ پیما کامی ریٹا نے 25 ویں بار دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کر کے نیا ریکارڈ بنادیا ۔کامی نے 848 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ کو پہلی بار 1994 میں سر کیا تھا جس کے بعد وہ تقریباً ہر سال اس پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے ہیں ۔2019 میں کامی ریٹا نے ایورسٹ کو دو بار سر کیا تھا ، ان کی تازہ ترین مہم جوئی پہاڑ پر مہم جوئی کے لیے لگائی گئی رسیوں کی درستی کے لیے تھی ۔کامی ریٹا ماضی میں کے ٹو کی چوٹی بھی سر کرچکے ہیں ۔نیپالی کوہ پیما کا اس کامیابی کے بعد کہنا تھا کہ وہ انہیں ریکارڈ توڑنے یا قائم کرنے سے کوئی مقصد نہیں ہے ان کا خواب تھا کہ وہ اپنی پچاسویں سالگرہ مائونٹ ایورسٹ کو 25 ویں مرتبہ سر کرے منائیں مگر گزشتہ سال کوویڈ وبا کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا لہٰذا یہ کام میں نے اس سال انجام دیدیا ہے جس پر مجھے بہت خوشی ہے کیونکہ میرا ایک خواب پورا ہو گیا ہے کامی اس سے قبل دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹی بھی سر کرچکے ہیں کامی کا کہنا ہے کہ میرے جتنے بھی اعزازات ہیں وہ سب میں نے اپنی قوم کیلئے حاصل کئے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاحت بالخصوص پہاڑی سیاحت کیلئے ہمارے جیسے گائیڈز بہت ضروری ہیں۔