بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستانی تاجراب ایمیزون کا پلیٹ فارم استعمال کرسکتے ہیں،عبد الرزاق داؤد

کس طرح ایمیزون کے سسٹم کو استعمال کرنا ہے پاکستانی سیلرز کو تربیت دینا ہے

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستانی تاجراب ایمیزون کا پلیٹ فارم استعمال کرسکتے ہیں، پاکستانی مصنوعات اب ایمیزون کے ذریعے برآمد کی جاسکتی ہیں۔رزاق داؤد نے کہا کہ کس طرح ایمیزون کے سسٹم کو استعمال کرنا ہے پاکستانی سیلرز کو تربیت دینا ہے، ایمیزون سے ہمارے ایکسپورٹرز کے لیے نیا راستہ کھلے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ ایمیزون نے پاکستان کے چالیس ایکسپورٹرز کو اجازت دی ہے جن کے ساتھ وہ کام کریں گے، ایمیزون نے فیصلہ کیا کہ پاکستانی ایمیزون کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ نوجوان مرد اور خواتین انٹرپرینیور ایمیزون کا پلیٹ فارم اب استعمال کر سکتے ہیں، ایمیزون کی پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان میں ای کامرس کے نئے دروازے کھل گئے ہیں۔

رزاق داؤد نے یہ بھی کہا کہ ایمیزون کے حوالے سے لاجسٹک اور کوالٹی کی یقین دہانی پرہم منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ایمیزون میں اگر کوئی کسٹمر شکایت کرے تو وہ ایکسپورٹر کا نام کاٹ دیتے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ نیشنل ای کامرس بنائی جائے، ای کامرس میں کام کرنے والوں کے ماضی میں ادائیگیوں کے مسئلے تھے۔

اشتہار
Back to top button