بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف درخواست مسترد

عدالت کرونا سے متعلق پالیسی معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر تے ہوئے نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف درخواست مسترد کردی ہے۔عدالت نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی کی وکیل شیریں عمران کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کرونا سے متعلق پالیسی معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔کرونا کے دوران پالیسی معاملات دیکھنے والا ادارہ این سی او سی ہے اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن این سی او سی سے رجوع کرکے اپنے تحفظات لے کر جاسکتی ہے۔فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرونا کے باعث اسکول بند ہیں، پیرا نے اپریل سے اسکول فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا نوٹی فکیشن جاری کیا اور پیرا نے نوٹی فکیشن میں اپریل 2021 سے اسکولز کھلنے تک فیسوں میں طلبہ کو رعایت دینے کا کہا۔

یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یہ رعایت دینے کا صرف ان سکولوں کو کہا گیا ہےجوماہانہ 8 ہزار روپے سے زائد فیس چارج کررہے ہیں۔

Back to top button