بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پر عزم ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت، دو طرفہ دفاع، سیکیورٹی، علاقائی امن اور رابطوں کے لیے تعاون کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال گیا

سعودی عرب کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں سعودی نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور نائب وزیر دفاع بھی موجود تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پر عزم ہے۔

خیال رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 مئی کو سعودی عرب کے دورے پر پہنچے تھے جبکہ وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

بیان کے مطابق دورانِ ملاقات افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت، دو طرفہ دفاع، سیکیورٹی، علاقائی امن اور رابطوں کے لیے تعاون کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پختہ عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں اور دونوں ممالک امن استحکام اور امتِ مسلمہ کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادار کرتے رہیں گے۔

Back to top button