تجارت
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس مثبت ہوگیا
مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں عید سے قبل شیئرز کا 100 انڈیکس تین روز میں 1ہزار 98 پوائنٹس مثبت ہوگیا۔پی ایس ایکس کا100انڈیکس آج 231 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 174 پر بند ہوا ہے۔
بازارمیں آج 24 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد رہی۔کاروبار بندش پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 808 ارب روپے ہے ۔