بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

سوات میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 50فیصد ہو گئی

24 گھنٹوں میں کورونا سے ملک بھر میں 119 افراد جاں بحق ہوئے ہیں

سوات میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مثبت کیسوں کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد ہے، کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح سوات میں 50 فی صد ہے جب کہ ٹانک میں 43 فیصد اور مردان میں 21 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا سے ملک بھر میں 119 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسوں میں بتدریج کمی آئی ہے اور تیسری لہر کے دوران ایک دن میں سب سے کم 204کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور شرح پانچ فیصد رہی ہے۔

لاہور میں اب بھی مثبت کیسوں کی شرح تقریباً 16 فیصد ہے جب کہ چوبیس گھنٹوں میں 907 کیس رپورٹ ہوئے، آئی سی یو میں اب بھی ڈھائی سو مریض زیر علاج ہیں۔ پنجاب میں مجموعی شرح 12فیصد سے زیادہ رہی اور 2 ہزار 87 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی۔

اشتہار
Back to top button