بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جہانگیر ترین ،علی ترین کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع

سیشن اور بینکنگ جرائم کورٹ نے جہانگیر ترین ، ان کے صاحبزادے علی ترین اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کر دی۔جہانگیر ترین اپنے صاحبزادے علی ترین ،وکلاء اور حامیوں کے ہمراہ سیشن کورٹ میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے عبوری درخواست ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی۔جہانگیر ترین اور علی ترین اور دیگر نے بینکنگ جرائم کورٹ میں بھی اپنی حاضری مکمل کرائی ۔بینکنگ جرائم کورٹ کے جج امیر محمد خان نے جہانگیر ترین، علی ترین، رانا نسیم اور عامر وارث کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔جج نے کہا کہ وکلا ء تیاری کر کے آئیں، آئندہ شاید تاریخ نہ ملے۔

جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ تفتیش میں بہت سے نقائص ہیں، ابوبکر خدا بخش تفتیشی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا کہ ہم اگلے کچھ دن میں پیش ہوں گے، تفتیشی افسر نے کہا کہ اس کیس میں ابھی تفتیش جاری ہے۔جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا آپ کی عدالت میں جو کیس ہے وہ سب سے زیادہ پریشان کن ہے، جو الزامات ہیں ان کا حقیقت سے دور دور کا تعلق نہیں

یہ دستاویزی ثبوت کا کیس ہے زبانی بیان کا نہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں، یہ کیس کسی بھی عدالت کا نہیں بلکہ اخراج کا کیس ہے۔

اشتہار
Back to top button