بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

تھریسا پریرا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

تھریسا پریرا نے اپنے کیرئیر میں 166 ون ڈے، 84 ٹی ٹونٹی اور 6 ٹیسٹ میں سری لنکا کی نمائندگی کی

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر تھریسا پریرا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے بہترین آل رانڈرز میں سے ایک تھریسا پریرا نے جمعرات کو شیڈول اجلاس سے قبل سری لنکا کے سلیکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھریسا پریرا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ان کھلاڑیوں میں سے ہیں جو یہ چاہتے تھے کہ آئندہ سیریز کے لیے سری لنکا کے نوجوان کرکٹرز کو کھیلنے کا موقع دیا جائے۔دوسری جانب سری لنکا انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ تھریسا پریرا نے اپنے کیرئیر میں 166 ون ڈے، 84 ٹی ٹونٹی اور 6 ٹیسٹ میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے۔

اشتہار
Back to top button