بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت میں کورونا سے ایک روز میں ریکارڈ 3293 اموات رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 لاکھ 60 ہزار 960 کیسز رپورٹ ہوئے

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک میں عالمی وبا سے ہلاکتیں 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 لاکھ 60 ہزار 960 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 3293 اموات رپورٹ ہوئیں جو ایک روز میں ریکارڈ ہونے والی ہلاکتوں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے، بھارت میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 1187 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے 3 لاکھ یا زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ بھارت میں عالمی وبا کے باعث صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ دستیاب نہیں ہے اور میتیوں کو دفنانے اور جلانے کے لیے لواحقین کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

Back to top button