کھیل
تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 166رنز کا ہدف
محمد رضوان نے سب سے زیادہ 89 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے
زمبابوے کے ساتھ 3 روزہ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس میں محمد رضوان نے سب سے زیادہ 89 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز کے اسکور پر گری جب میچ کے پانچویں اوور میں شرجیل خان کیچ آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
بقیہ دونوں وکٹیں 19ویں اوور میں گریں جب تیسری گیند پر کپتان بابر اعظم 52 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے اور ان کے بعد کریز پر آنے والے فخر زمان بھی اگلی ہی بال پر بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔