بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا،بلاول بھٹو

کورونا حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج قابو سے باہر ہوچکا،بروقت لاک ڈاؤن کرکے کورونا کے پھیلاؤ کو آسانی سے روکا جاسکتا تھا

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ بروقت لاک ڈاؤن کرکے کورونا کے پھیلاؤ کو آسانی سے روکا جاسکتا تھا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے وائرس سے جاں بحق افراد کے ورثا سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں کورونا حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج قابو سے باہر ہوچکا ہے، بروقت لاک ڈاؤن کرلیا جاتا تو کورونا کے پھیلاؤ کو بآسانی روکا جاسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں ایس او پیز پر عملدرآمدکیلئے بنائی گئی ٹائیگر فورس ناکام ہوگئی؟ عمران خان نے کورونا کا شکار ہونے کے باوجود قرنطنیہ میں5 رکنی اجلاس کی سربراہی کی، وزیراعظم کورونا کا شکار ہوکر احتیاط نہ کرے تو عام آدمی کیسے ایس او پیز کا خیال کرے گا۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن واحد طریقہ ہےجس سے معاشی مشکلات سے بچا جاسکتا ہے لیکن بدقسمتی سے ملک میں ویکسین نہ ہونے کے برابر ہے، حکومت چاہتی تو بروقت بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین خرید سکتی تھی مگر عمران خان کی کوشش مفت امدادی ویکسین کا حصول رہی، چین ویکسین عطیہ نہ کرتا تو فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ڈوز فراہم کرنے کا سلسلہ نہ شروع ہوپاتا، عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔

Back to top button