زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی
ے پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی
میزبان زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور زمبابوے نے پاکستان کو 19رنز سے شکست دےدی۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز تناشی کمن ہکاموی اور برینڈن ٹیلر نے کیا لیکن برینڈن ٹیلر 5 رن بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔
تدی وندشی مرومانی 13 اور کمن ہکاموی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویسلے مدہیویوی نے 16 رنز اسکور کیے۔ رین بری 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ریگس چکابوا 18 اور تری سائی مساکانڈا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ لیوک جونگوی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے دانش عزیز اور محمد حسنین نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، عثمان قادر ، ارشد اقبال اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم 41 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے جن میں فخر زمان، حفیظ، آصف علی، فہیم اشرف، عثمان قادر، حارث رؤف اور ارشد اقبال شامل ہیں۔
خیال رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز اب ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔