
بین الاقوامی
بھارت میں ایک روز میں ریکارڈ 2104اموات
24 گھنٹوں میں اب تک کے سب سے زیادہ 3 لاکھ 14 ہزار 835 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے
بھارت میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیسز کا اضافہ سامنے آیا ہے۔بھارت وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک کے سب سے زیادہ 3 لاکھ 14 ہزار 835 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
بھارتی حکام کے مطابق بھارت میں ایک دن میں کورونا سے مزید 2104 اموات بھی ریکارڈ ہوئیں۔بھارت میں کورونا کے مجموعی کیسز 1 کروڑ 59 لاکھ اور اموات ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 14 کروڑ 44 لاکھ 54 ہزار 214 جبکہ اموات 30 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔