کھیل
لائنل میسی کی ٹیم بارسلونا نے کوپا ڈیل رے کپ جیت لیا
لائنل میسی کی ٹیم بارسلونا نے کوپا ڈیل رے کپ جیت لیا، فائنل میں ایتھلیٹک بلباو کو 4 گول سے شکست ہوئی، بارسلونا نے چاروں گول 12 منٹ کے اندر اسکور کیے۔
کوپا ڈیل رے کپ میں کھیل کے 60 منٹ تک کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی لیکن پھر بارسلونا نے یکے بعد دیگرے چار گول کر ڈالے ،پہلا گول گریزمین، دوسرا ڈی جونگ اور پھر میسی نے پے در پے دو گول کرکے ٹیم کو ٹائٹل جتوا دیا۔
میسی نے کوپا ڈیل رے کپ میں 10 گول کرنے کا ریکارڈ قائم کیا جبکہ 7 مرتبہ اس ٹورنامنٹ کی ٹرافی بھی اپنے نام کی۔
دوسری جانب ایف اے کپ میں چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو ایک گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔