بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغان صدر اشرف غنی کا جوبائیڈن سے ٹیلی فونک رابطہ

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

افغان صدر کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن سےافغانستان سےامریکی فوج کےانخلا پر بات ہوئی، اسلامی جمہوریہ افغانستان امریکی صدر کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔

اشرف غنی نے کہا کہ امریکی فوج کےانخلا میں امریکی پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امن عمل کیلئے امریکا، نیٹو پارٹنرز کے ساتھ کام جاری رکھیں گے، افغان فوج اپنےعوام، ملک کےدفاع کی مکمل صلاحیت رکھتےہیں۔

اشتہار
Back to top button