بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیخلاف یوسف رضا گیلانی نے انٹراکورٹ اپیل دائر کردی

سابق وزیرِ اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی۔یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔یوسف رضا گیلانی نے انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

انہوں نے استدعا کی ہے کہ 7 ووٹ مسترد کرنے کے پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن سے متعلق پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو فوری معطل کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل فاروق ایچ نائیک، جاوید اقبال وینس اور بیرسٹر عمر شیخ کے ذریعے دائرکی گئی ہے۔

Back to top button