بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نجی شعبے کو عالمی سطح پر ویکسین کے حصول کا مسئلہ ہے، ڈاکٹر نوشین

پارلیمارنی سیکرٹری برائے وزرات صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی 70 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ جائیں گی۔نوشین حامد نے کہا کہ پاکستان پہنچنے والی 70 لاکھ ڈوز میں سائنو فارم کی تیار 40 لاکھ ڈوز اور کین سائنو کی خام ویکسین شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چینی ماہرین کے تعاون سے 30 لاکھ خوراکیں مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی جب کہ پاکستان میں نجی شعبے پر ویکسین کی درآمد پر کوئی پابندی یا رکاوٹ نہیں بلکہ نجی شعبے کو عالمی سطح پر ویکسین کے حصول کا مسئلہ ہے۔

Back to top button