بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاک ڈائون کرتے ہیں تو معیشت کا پہیہ رکتا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں آہستہ آہستہ کمی آ رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کئے جا رہے ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کرتے ہیں تو معیشت کا پہیہ رکتا ہے، لاہور میں کیے گئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو روز بعد اجلاس ہے جس میں اسکولوں سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button