بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کورونا وائرس سے پنجاب پولیس کے اب تک 4اہلکار جاں بحق، 770متاثر

کورونا وبا کے دوران لاہور پولیس کے اب تک 770 اہلکار وائرس سے متاثر ہوئے۔سی سی پی او لاہور کے مطابق کورونا وبا کے دوران اب تک لاہور پولیس کے 4 اہلکار وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔سی سی پی او نے بتایا کہ کورونا سے متاثر 114 پولیس اہلکار اب بھی گھروں میں قرنطینہ ہیں جب کہ وائرس سے دو ڈی آئی جیز اور 3 ایس ایس پیز رینک کے افسران بھی متاثر ہوئے ہیں۔

Back to top button