بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارتقومی

یوٹیلیٹی سٹورز پر کیا کچھ مہنگا ہو گیا، اس خبر میں مکمل تفصیلات

اوپن مارکیٹ کے بعد مہنگائی کی ماری عوام کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز بھی مہنگا ہو گیا، خشک دودھ، صابن، سرخ مرچ، نمک، مصالحہ جات، مشروبات، ٹوتھ پیسٹ، جوتوں کی پالش سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نہانے والے صابن کی قیمت میں ڈیڑھ روپے سے لے کر 7 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔سوئیوں کا پیکٹ 8 روپے، ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 15 روپے، 250 ملی لیٹر کے ہینڈ واش کی قیمت میں 15 روپے، ملٹی پرپز کلینر کی قیمت 29 روپے، جوتوں کی پالش میں 10 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔

جوتے چمکانے والی 75 ملی لیٹر کے لیکوڈ 12 روپے تک مہنگا ہوا، ٹوتھ برش کی قیمت میں بھی 10 روپے، 275 ملی لیٹر ماؤتھ واش 20 روپے، 225 ملی لیٹر ہینڈ واش 10 روپے، سافٹ ڈرنکس کی قیمت میں 3 روپے، مشروبات کی 800 ملی لیٹر کی بوتل 31 روپے، 50 گرام مرچ کی قیمت 22 روپے، 50 گرام ادرک کی قیمت میں 12 سے 15 روپے اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ مختلف مصالحہ جات کی قیمت میں 5 روپے سے 15 روپے، 50 گرام انار دانے کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا، 1.4 کلو گرام چائے کے دودھ کی قیمت میں 97 روپے، ایک کلو کپڑے دھونے کے پاوڈر کی قیمت 10 روپے مہنگا ہوا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل پہلے ہی مہنگا کیا جا چکا ہے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 22 سے 27 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button