بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کورونا سے نمٹنے میں اسمارٹ لاک ڈاون کی تدبیر کام آئی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری ٹیم نے سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاون متعارف کروایا۔ کورونا سے نمٹنے میں اسمارٹ لاک ڈاون کی تدبیر کام آئی، ایس او پیز پر عمل جاری رہا توانشا اللہ بحران سے جلد نکل آئیں گے۔

وزیراعظم  نے ٹوئٹر پر بلوم برگ میں اسمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے شائع آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاون اختیارکرنیوالوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا مجھے فخر ہے کہ کورونا سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں وطن عزیزکو پیہم درست سمت میں رکھنے کیلئے یہ تدبیر میرے کام آئی، آج سے اگر ہم ایس او پیز کالحاظ رکھتے ہیں توبحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گے، ان شاء اللہ۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button