تعلیم
آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر پروفیسر نثار احمد صدیقی کے انتقال پر آئی بی اے کراچی کا اظہارِ تعزیت
انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی نے آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر پروفیسر نثار احمد صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
تعزیتی پیغام میں مرحوم نثار احمد صدیقی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک افسانوی ماہر تعلیم تھے جنہوں نے گزشتہ 16 سال میں یونیورسٹی کو نئ بلندیوں تک لے گئے۔ انکی جامعہ، تعلیم، اور صوبے کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ آئی بی اے کراچی کی دعائیں مرحوم کے لواحقین، احباب اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔