بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

احمد شہزاد پاکستانی ٹیم میں واپسی کے لئے پر عزم

پاکستان کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم میں واپسی کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ ٹیم سے باہر ہونے کے بعد انھوں نے بہت زیادہ محنت اور سخت ٹریننگ کی ہے ۔ تاہم سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کم بیک کا موقع ملنے کے باوجود وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان پر ہوم گراؤنڈ اور میڈیا کا پریشر تھا ۔ ساتھ ہی سری لنکن ٹیم کی کارکردگی بھی عمدہ تھی ۔ احمد شہزاد نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے اور جب اللہ تعالی کو منظور ہوا انھیں موقع بھی مل جائے گا

احمد شہزاد سمجھتے ہیں کہ ابھی ان کی کرکٹ باقی ہے اس لئے وہ منفی سوچوں کو چھوڑ کر پاکستان
کے لئے کچھ کر دکھانے کے لئے بے تاب ہیں ۔

پاکستانی ٹیم کے نئے ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم کے بارے میں احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ انھوں نے بہت تھوڑے وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ احمد شہزاد نے امید ظاہر کی ہے کہ بیٹنگ کے ساتھ قیادت میں بھی بابر اعظم کامیابیوں کا سفر جاری رکھنے میں کامیاب ہونگے ۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button