سائنس و ٹیکنالوجی
صارفین 30 جون 2020 تک اپنے وی پی این رجسٹریشن کروالیں
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (PTA) نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ پر ہر طرح کے مواد تک رسائی کے لیے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (VPN) سافٹ ویئر کا استعمال کرنے والے صارفین 30 جون 2020 تک رجسٹریشن کروالیں۔ بصورت دیگر وہ مذکورہ سہولت کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری اشتہارات اور نوٹیفکیشن میں انٹرنیٹ صارفین کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ اپنے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر (ISP) سے 30 جون تک وی پی این کی رجسٹریشن کروالیں۔ 30 جون تک رجسٹریشن نہ کروانے والے صارفین آخری تاریخ کے بعد وی پی این کے کسی بھی سافٹ ویئرز کو استعمال کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
پی ٹی اے کے مطابق 30 جون تک تمام صارفین انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز سے وی پی این کی رجسٹریشن مفت کروا سکتے ہیں۔