بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)

جمعے کو علی الصبح مقبوضہ جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے راجپورہ اور ضلع کولگام کے گوپال پورہ میں سیکیورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ دونوں علاقوں میں سکییورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق محاصرے میں لیے گیے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے، اور جگہ جگہ سکیورٹی اہلکاروں کے پہرے لگا دئے گئے ہیں۔

پلوامہ ضلع کے ہی مرن علاقہ میں بھی سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ فوج کی 55 آر آر، سی آر پی ایف 183 بٹالین اور ایس او جی نے ایک وسیع علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی مہم جاری تھی۔

کولگام کے نہامہ گوپال پورہ میں سکیورٹی فورس کا محاصرہ پر امن طریقہ سے اختتام کو پہنچا تاہم راجپورہ میں تلاشی کاروائی جاری ہے۔ کل رات جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شیر پورہ علاقہ میں ایس او جی اور فوج نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے تلاشی کارروائی کا آغاز کل سہہ پہر ہوا۔ تاہم بعدازاں سرچ آپریشن ختم کیا گیا۔ لیکن شام کو ایک بار پھر پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button