بھارتی میڈیا پاکستانی افواج کے خلاف جھوٹی خبروں کاسہارا لینے لگا
سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)
بھارتی میڈیا نے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے پاکستان ایئر فورس کے لڑاکا طیارے ایف 16 کے لاپتہ ہونے کی بے بنیاد خبریں پھیلانا شروع کر دیں۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پاکستانی نیوز ویب سائٹ ڈان ڈاٹ کام کا ایک سکرین شاٹ وائرل کیا گیا جس میں خبر دی گئی ہے کہ کراچی میں افراتفری کی صورتحال کے دوران پاکستان ایئر فورس کا ایک لڑاکا طیارہ ایف 16 لاپتہ ہوگیا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سے قبل بھارتی میڈیا نے ایک اور من گھڑت خبر نشر کرناشرو ع کی جس میں دعوی کیا گیا کہ منگل 9 جون کو بھارتی ایئر فورس کے فائٹرز کی لائن آف کنٹرول پار کرکے کراچی پہنچنے کی افواہوں پر پاکستان میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ تاہم یہ دونوں خبریں جھوٹی ثابت ہوگئیں۔
جھوٹی خبر کو پاکستانی اخبارڈان سے منسوب کیا گیا ۔ تاہم ڈان ڈاٹ کام نے اس سکرین شاٹ کو فوٹو شاپ کے ذریعے بنائے جانے کے ثبوت پیش کردیے۔