موسم پر بھی بھارت نے اپنا حق جتا دیا
نئی دہلی (ساوتھ ایشین وائر)
بھارت نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو اپنے موسمی نقشہ جات کا حصہ ظاہر کردیااور بھارتی موسمیاتی پیش گوئیوں میں گلگت بلتستان اور مظفر آباد کو شامل کرلیا گیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے موسمی صورتحال جاری کرنا شروع کی ہے جس میں گلگت بلتستان، مظفرآباد کو شمال، مغربی ذیلی ڈویژن کا حصہ ظاہر کیا۔گلگت بلتستان اور مظفر آباد وہ علاقے ہیں جو اس وقت پاکستان کے زیر انتظام ہیں۔القمرآن لائن کے مطابق ہندوستان کا کہنا ہے کہ پورا جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)نے بتایا کہ اس نے اپنے قومی موسمی خبروں میں اس خطے کا ذکر کرنا شروع کیا ہے۔ شمال مغربی موسمیاتی ڈویژن نو ذیلی ڈویژنوں پر مشتمل ہے – کشمیر، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ، دہلی-چندی گڑھ – ہریانہ ، پنجاب ، مشرقی اتر پردیش ، مغربی اتر پردیش ، مشرقی راجستھان اور مغربی راجستھان۔ڈائریکٹر جنرل ایم موہپترا نے کہاہم ہندوستان کی سرزمین کے تحت آنے والے ہر خطے کے لئے موسم کی پیش گوئی کا اشتراک کریں گے۔ پہلے لداخ ریاست جموں و کشمیر ریاست کا حصہ تھے ، لیکن اب صورتحال مختلف ہے کیونکہ یہ ایک علیحدہ مرکزی علاقہ ہے لہذا جب ہم لداخ کا ذکر کرتے ہیں تو ہم نے گلگت بلتستان اور مظفر آباد کا بھی ذکر کرنے کا فیصلہ کیا ۔القمرآن لائن کے مطابق محکمہ موسمیات نے جلد ہی لداخ میں موسمیاتی اسٹیشن قائم کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔موہپاترا نے یہ بھی کہا کہ چونکہ آئی ایم ڈی جنوبی ایشیا کے خطے کے لئے ایک خصوصی علاقائی موسمیاتی مرکز کی حیثیت سے کام کرتا ہے ، لہذا اس کی بین الاقوامی ایجنسی کی حیثیت سے بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ہم تمام ممبر ممالک کے لئے طوفان کی پیشگوئی کرتے ہیں۔ 2016 کے بعد ، ہم جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون (سارک) ممالک کو موسم کی شدید پیشن گوئی کا بلیٹن بھی فراہم کرتے رہے ہیں جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ "ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے مزید کہا۔” ہم ایک بین الاقوامی عمل کے طور پر شدید موسمی واقعات کے لئے الرٹ جاری کرتے رہے ہیں۔ بس یہ ہے کہ اب ہم نے اپنی علاقائی پیش گوئی میں اس کا واضح طور پر تذکرہ کیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سے قبل بھارت نے 2019 میں بھی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو نئے نقشوں میں اپنا ظاہر کیا تھا، پاکستان نے بھارت کے ان گمراہ کن سیاسی نقشوں کو مسترد کردیاتھا۔