کورونا وائرس کے نئے25کیس، مجموعی تعداد661جموں ضلع کورونا وائرس سے پاک، سبھی 26 مریض صحتیاب
سری نگر(ساوتھ ایشین وائر)
مقبوضہ جموں کشمیر میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے مزید25کیس سامنے آگئے۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تازہ 25ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد اب مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مہلک وائرس میں مبتلاافراد کی تعداد639تک بڑھ گئی ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کنسل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت جموں کشمیر کے اندر384ایکٹیو کیس ہیں، ان میں وادی کشمیر میں378جبکہ جموں صوبے میں6کیس شامل ہیں۔ جبکہ لداخ میں 22 کیسز ہیں۔ اسطرح مجموعی تعداد 661ہو گئی ہے۔ کنسل نے تاہم بتایا کہ آج صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد مثبت ٹیسٹوں کی نسبت زیادہ رہی۔ انہوں نے کہا کہ جمعے کو صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد31ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے ۔اور درجنوں افراد کے خلاف روزانہ کیس دائر کئے جارہے ہیں۔
جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے سبھی 26 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس طرح سے زائد از چھ لاکھ کی آبادی والا یہ ضلع کورونا وائرس سے پاک ہوگیا ہے۔
القمرآن لائن کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا جموں میں کورونا وائرس کے 26 کیس سامنے آئے تھے جو اب صحتیاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزید تین مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور جموں ضلع فی الوقت کورونا سے پاک ہوگیا ہے۔