انفیکشن سے متاثرہ لوگوں کی عمریں بتا رہی ہے کہ کوئی بھی وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے اس لیے عوام سماجی دوری اور لاک ڈاؤن کا خیال رکھیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 93 نئے کیسزظاہر ہوئے ہیں جبکہ 2 اور مریض انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 569 ٹیسٹ کئے گئے ، ان میں سے 93 کی تشخیص مثبت ا?ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کیے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 13309 ہے جب کہ مثبت کیسز کی تعداد 1411 ہوگئی ہے اور مجموعی طورپر وفات پا جانے والوں کی تعداد 30 یعنی 2.1 فیصد ہے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 389 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اپنے اپنے گھر واپس جا چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجموعی طور پر مثبت کیسوں کے مطابق صحت یاب مریضوں کی شرح 28 فیصد ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے مریضوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت 645 افراد گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں ، 60 ائسولیشن سینٹرز میں اور 992 صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 71 مریضوں کی عمریں 1تا10 سال،118 مریضوں کی 11تا20 سال ،311 مریضوں کی عمریں 21 تا30 سال اور 260 مریضوں کی 31 تا40 سال ،196 مریضوں کی عمریں 41 تا50 سال اور 226 مریضوں کی عمریں 51 تا60 سال ہے ،152 مریضوں کی عمریں 61 تا70 سال اور 47 مریضوں کی عمریں 71تا80 سال ہے جبکہ 5 مریضوں کی عمریں 81 تا 90 سال کے درمیان ہے۔
انہوں نے کہا کہ انفیکشن سے متاثرہ لوگوں کی عمریں بتا رہی ہے کہ کوئی بھی وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے۔اس لیے بہت ضروری ہے کہ عوام سماجی دوری اور لاک ڈائون کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طورپر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں 68.3 فیصد مرد ہیں اور متاثرہ مریضوں میں 31.7 فیصد خواتین ہیں۔ اس حساب سے مرد اس مرض سے زیادہ متاثرہورہے ہیں ۔ میں ایک بار پھر آپ سب سے درخواست کرتاہوں کہ لاک ڈائون پر عمل کریں۔ اپنا ، اپنے بچوں ، خاندان ، دوستوں اور تمام شہریوں کی حفاظت آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔
احتیاط کریں گے تو سب محفوظ رہیں گے، ورنہ صورتحال بگھڑ جائے گی۔اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔