علاقائی
سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام کارپوریشنز کے میئرز کا انتخاب براہ راست ہوگا
میونسپل کارپوریشن سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام کارپوریشنز کے میئرز کا انتخاب براہ راست ہوگا۔
میئر سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام کارپوریشنز کے میئر کو اب چیئرمین سے ووٹ لینے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔
میئر کا انتخاب عوام براہ راست کرینگے۔ اس کا مقصد عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے میئرز کو چیئرمینز کی بلیک میلنگ سے بچانا ہے۔
سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انتخاب تحصیل ناظم کی طرز پر کروانے پر بھی غور کیا جارہا ہے تاہم آپشن یہی ہے کہ میئر کا انتخاب عوام براہ راست کریں۔