Tag: موسلادھار

  • سمندری طوفان بائپر جوائے کے باعث کراچی میں الرٹ جاری

    سمندری طوفان بائپر جوائے کے باعث کراچی میں الرٹ جاری

    بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپر جوائے 24 گھنٹوں میں انتہائی شدت اختیار کرلے گا، طوفان کے پیش نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 840 کلومیٹر، ٹھٹہ کے جنوب سے 830 کلومیٹر اور اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 930 کلومیٹر دور ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے مرکز اور اطراف میں 140 کلومیٹر کی ہوائیں چل رہی ہیں، سازگار ماحول سسٹم کو مزید شدت اختیار کرنے میں مدد دے رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث بحیرہ عرب میں شدید طغیانی کی کیفیت رہے گی اور لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہوسکتی ہیں، جس کے باعث آج سے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    طوفان کی ممکنہ سمت کے باعث کراچی، ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور میرپورخاص میں 13 جون کو موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ ممکنہ طور پر ساحلی علاقے تیز آندھی، طوفان اور سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں۔

  • موسلادھار بارشوں کا نیا سلسلہ  کل بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا

    موسلادھار بارشوں کا نیا سلسلہ کل بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، پیر سے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ داخل ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سسٹم کے تحت کراچی میں 21 سے 22 جون کے درمیان تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، شہید بینظیرآباد، دادو، جامشورو اور حیدرآباد میں بھی بارش ہوگی۔

    پیر سے 22 جون کے درمیان اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے خیبرپختونخوا، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    اسی طرح خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان کی ندی نالوں میں طغیانی بھی آسکتی ہے۔

    پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

    آندھی اور تیز ہواؤں سے کے پی، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافر اور سیاح اس موسم میں زیادہ محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

  • کوئٹہ چمن میں شدید برفباری،شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد جاں بحق

    کوئٹہ چمن میں شدید برفباری،شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد جاں بحق

    کوئٹہ اور چمن سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں شدید برفباری جاری ہے جس کے باعث مختلف مقامات پرقومی شاہراہ کو ٹریفک کےلیےبند کردیا گیا۔

    شدید برف باری کے  پیشِ نظر  پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کی مدد سے برف ہٹانےمیں مصروف ہے ۔

    دوسری جانب پشاورمیں موسلادھار بارش سے  سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا  جبکہ  شانگلہ کے علاقہ الپوری فیض آباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2افرادجاں بحق  ہوگئے ۔

    اس کے علاوہ ملتان، رحیم یارخان اور لودھراں سمیت جنوبی پنجاب میں بارش کی وجہ سے درجنوں فیڈرٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

  • بارش، برفباری،چھتیں گرنے سے 8افراد جاں بحق

    بارش، برفباری،چھتیں گرنے سے 8افراد جاں بحق

    صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر اور دیر بالا میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے سے 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق دیربالا کے علاقے ڈوگ درہ میں شدید برفباری کے باعث محمد عظیم نامی شخص کے گھر کی چھت گرگئی۔

    حادثے میں 4 بچوں اورخاتون سمیت 5 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد اورپولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام لاشیں ملبے سے نکال لیں۔

    دوسری جانب ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث کئی مکانات گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی مکانات گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

    ذرائع نے بتایا کہ اکاخیل کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اورایک بچی جاں بحق ہوئی جبکہ چرگئی ڈاگری میں کمرےکی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔

  • بلوچستان میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب

    بلوچستان میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب

    گوادر  سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں رات سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری  ہے جس سے نشیبی علاقے  زیر آب آگئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر میں اب تک 57.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ طوفانی بارش سے مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ضلع گوادر سمیت مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم تاحال موجود ہے جس کے باعث مزید بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پسنی میں 70  ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گوادر میں 57 ملی میٹر، اورماڑہ میں 27 ملی میٹر،کیچ اور جیوانی میں 24 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کوئٹہ میں 8 ، قلات میں 4، خضدار، دالبندین اور پنجگور میں 3ملی میٹر  بارش ریکارڈ ہوئی۔

  • لاہور میں تیسرے روز مسلسل بارش،گندا پانی گائوں میں داخل

    لاہور میں تیسرے روز مسلسل بارش،گندا پانی گائوں میں داخل

    لاہور کے مختلف علاقوں میں مسلسل تیسرے روز  بھی تیز  بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    مسلسل بارش کے باعث کاہنہ میں روہی نالے میں شگاف پڑ گیا جس کے بعد نالے کا گندا پانی گاؤں میں داخل ہو گیا اور لوگ خود کو محفوظ رکھنے کے لیے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔

    وادی نیلم اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش کے بعد نالہ جاگراں میں طغیانی آگئی جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اٹھ مقام کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

    دوسری جانب مالاکنڈ شہر  اورگرد و نواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی اور دریائے سوات میں طغیانی آگئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، زیریں سندھ، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

  • اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں بھی بھی پانی جمع

    اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں بھی بھی پانی جمع


    اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں کئی عمارتوں کے تہہ خانوں میں اب بھی پانی موجود

    اسلام آباد میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے ای الیون نالے کےگرد عارضی مٹی کے بند لگا دیے ہیں۔

    تاہم سیکٹر ای الیون کی کئی عمارتوں کے تہہ خانوں میں اب بھی پانی موجود ہے۔