پیر, 23 جون 2025
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، محرم الحرام کیلئے سکیورٹی پلان کی منظوری
پاکستان ایران کے جوہری مسئلے کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، نائب وزیراعظم
وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، امریکی حملوں کی مذمت
واشنگٹن(سی این پی ) امریکا کی جانب سے گزشتہ شب ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تفصیلات جاری کردیں گئیں۔امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے پریس کانفرنس میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ امریکی سیکرٹری دفاع نے کہا کہ امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا، امریکا بار بار کہتا رہا ہے ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنے نہیں دیں گے،صدر ٹرمپ نے کئی بار کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ فردو جوہری پلانٹ پر حملے میں شامل ہر امریکی اہلکار نے بےحدشاندار کام کیا، ایران کے جوہری عزائم خاک میں مل چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے جو گزشتہ رات سے زیادہ سخت ہوگا۔امریکی سیکرٹری دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی آپریشن میں کسی ایرانی فوجی یا شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ حملے کی آپریشنل تفصیلات بیان کرتے ہوئے جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران پر حملے کو ’آپریشن مڈنائٹ ہیمر‘ کا نام دیا گیا، ایران پرامریکی حملہ انتہائی خفیہ مشن تھا جس سے صرف چند لوگ واقف تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حملے میں 7 بی 2 طیاروں سمیت 125 سے زیادہ فوجی طیاروں نےحصہ لیا، یہ امریکی تاریخ میں بی 2 بمبارطیاروں کا سب سے بڑا حملہ تھا۔ جنرل ڈین کین کا کہنا تھا کہ حملے میں مجموعی طور پر امریکی حملےمیں 75 گائیڈڈ ہتھیاروں کا استعمال ہوا جن میں 14 جی بی یو 57 بم بھی شامل تھے جو کہ اس بم کا پہلا آپریشنل استعمال تھا۔ جنرل ڈین نے کہاکہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب امریکا سے اسٹیلتھ بی 2 بمبار طیاروں نے امریکا سے اڑان بھری جن میں کچھ طیارے مغرب کی جانب گئے جب کچھ رازداری کے ساتھ مشرق کی جانب گئے۔ اپنی 18 گھنٹے طویل پرواز کے دوران ان طیاروں نے فضا میں ہی متعدد بار ری فیولنگ کی۔ جنرل ڈین کین کے مطابق طیاروں کے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے سے کچھ پہلے امریکی آبدوز نے اصفہان میں کئی تنصیبات ٹاماہاک کروز میزائل داغے۔ ایرانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 10 منٹ پر پہلے بی 2 طیارے نے فردو جوہری پلانٹ پر 2 جی بی یو 57 بم گرائے جس کے بعد دیگر بمبار طیاروں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ فردو، اصفہان اور نطنز میں اہداف کو 25 منٹ کے دورانیے میں نشانہ بنایا گیا۔ امریکی جنرل نے مزید کہاکہ ابتدائی اندازوں کےمطابق ایران کی تینوں جوہری تنصیبات میں تباہی ہوئی اور شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فضائی حدود میں امریکی جنگی طیاروں پر ایران کی طرف سے کوئی حملہ نہیں ہوا، زمین سےفضا میں مارکرنے والا ایرانی دفاعی نظام ہمیں نہیں دیکھ سکا، امریکی فوج اب بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نےایران میں جو کچھ کیا دنیا کی کوئی دوسری فوج یہ نہیں کر سکتی تھی۔
جہاد کا اعلان ریاست کرسکتی ہے کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملہ بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان
امریکہ کے ایران پر حملوں سے تنازع بہت سے بے قابو ہوسکتا ہے، انتونیو گوتیرس
ایران کا امریکی حملے کے بعد اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے نیا حملہ
ایرانی ایٹمی تنصیبات کے بعد امریکی صدر کا نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ
ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت تباہ کر دی گئی ہیں، امریکی صدر کا دعویٰ
Sidebar
Menu
تلاش کیجیے
صفحۂ اوّل
قومی
قومی
جموں و کشمیر
علاقائی
سیاست
حادثات و جرائم
بین الاقوامی
تعلیم
صحت
تجارت
سائنس و ٹیکنالوجی
کھیل
مضامین
9
زیادہ پڑہی جانے والی
بجٹ26-2025: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 716 ارب روپے مختص
2 ہفتے پہلے
امریکا کا ایران کے جوہری ری ایکٹر کو بنکر بسٹر بم سے تباہ کرنے پر غور،
6 دن پہلے
ماہرین صحت کاحکومت سے سگریٹ کے پیکٹ پر 39روپے اضافے کا مطالبہ
مارچ 22, 2025
کیسپرسکی ای۔سم اسٹور عالمی مسافروں کو دنیا بھر میں آسان انٹرنیٹ فراہمی کا ذریعہ بن گیا
5 دن پہلے
بجٹ 26-2025: ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ تجویز
2 ہفتے پہلے
پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کا تاریخی لمحہ — پی ٹی اے کی قوم کے ساتھ بھرپور شراکت
4 دن پہلے
کوہلو میں ایف سی بلوچستان (نارتھ)کی جانب سے بلڈ بینک کا قیام
7 دن پہلے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات آج رات ہو گی
5 دن پہلے
حکومت توانائی کی حفاظت، قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم
7 دن پہلے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صفحۂ اوّل
/
قومی
قومی
قومی
حکومت نے بجٹ 25-2024 میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ 36 ہزار روپے کردی
جون 12, 2024
جون 12, 2024
حکومت کی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کی یکساں شرح عائد کرنے کی تجویز
جون 12, 2024
گاڑیوں پر اب کس بنیاد پر ٹیکس لگے گا، بجٹ میں نئی تجویز سامنے آگئی
جون 12, 2024
بجٹ24-2023 میں گریڈ ایک سے 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافے کی تجویز
جون 12, 2024
عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کے لئے حج پروازوں کا سلسلہ مکمل
جون 12, 2024
دو دن موسم شدید گرم رہنے کا امکان
جون 12, 2024
پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جا رہا
جون 11, 2024
’پی این ایس بابر‘ کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل
جون 11, 2024
پاکستان کے ساتھ سرحد پار دہشتگردی کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں، بھارت
جون 11, 2024
وفاقی حکومت کا عیدالاضحٰی کے موقع پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان
جون 11, 2024
پاک فوج کا آپریشن ، 11 دہشتگرد ہلاک
جون 11, 2024
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے الیکشن ٹربیونل کو کام کرنے سے روک دیا
جون 11, 2024
صدر سے وزیراعظم کی ملاقات، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال
جون 10, 2024
صوبائی محتسب کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش کی
جون 10, 2024
مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتا ہوں، نواز شریف
جون 10, 2024
شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی پٹیشن نمٹانے کا تحریری حکم نامہ جاری
جون 10, 2024
تیسری بار وزیراعظم بننے پر شہباز شریف کی مودی کو مبارکباد
جون 10, 2024
ہتک عزت بل 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
جون 10, 2024
لکی مروت حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم کی شرکت
جون 9, 2024
لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں 7 جوان شہید
جون 9, 2024
الحمدللہ ملک اچھے معاشی حالات کی جانب رواں دواں ہے،مریم نواز
جون 9, 2024
ریڈیو ، ٹی وی کی لیجنڈری آواز تسکین ظفر خاموش ہو گئی
پہلا
...
120
130
«
140
141
142
»
150
160
...
آخری
Back to top button
Close