بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان اسمبلی کے چار ناراض اراکان واپس پہنچ گئے

بلوچستان کے 4  لاپتا اراکین اسمبلی نے کوئٹہ میں ناراض گروپ کے پاس پہنچ کر اپوزیشن کا اسکور  پورا کر دیا۔

تحریک عدم اعتماد کے حامی ارکان نے اسمبلی کے 65 میں سے 39 ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس کر کے اپنی اکثریت ظاہر کر دی۔

پاکستان پیپلز  پارٹی کے رہنما نواب ثناء اللہ زہری بھی جام کمال کے مخالفین سے جا ملے جس پر ناراض گروپ کے رہنما ظہور  بلیدی نے سابق صدر آصف علی زرداری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو دن 11 بجے ہوگی۔

مزید پڑھیے  بلوچستان میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب
Back to top button