پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ضروری اشیائے خورونوش کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور بنگلہ دیش نے ضروری اشیائے خورونوش کی فراہمی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ معاہدہ حکومت سے حکومت کی سطح پر ضروری اشیاء کی فراہمی میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

مفاہمتی یادداشت پر ڈھاکا میں وزارتِ تجارت میں پاکستان کے بنگلہ دیش میں ہائی کمشنر عمران حیدر اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف بنگلہ دیش کے چیئرمین بریگیڈیئر جنرل محمد فیضول آزاد نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک ضروری اشیاء، زرعی مصنوعات اور زرعی شعبے میں استعمال ہونے والے خام مال اور دیگر ضروری مداخل کی درآمد و برآمد کر سکیں گے۔

اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

↑
Exit mobile version