گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت زرعی ترقی اور آبپاشی نظام کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات

حکومت گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی) کے تحت زرعی ترقی کے فروغ اور آبپاشی نظام کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

ان اقدامات کے تحت بلوچستان میں غیر آباد اور بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنایا جا رہا ہے، جبکہ آبپاشی کی بہتر سہولیات اور پانی کی دستیابی میں اضافے سے صوبے میں گندم اور چاول کی کاشت کا رقبہ بھی بڑھ رہا ہے۔

مقامی کاشتکاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرین پاکستان انیشی ایٹو کے آغاز کے بعد وہ زمینیں جو پہلے غیر آباد پڑی رہتی تھیں، اب سرسبز و شاداب کھیتوں میں تبدیل ہو رہی ہیں۔

کاشتکاروں کے مطابق بہتر آبپاشی سہولیات اور پانی کی وافر دستیابی سے زرعی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور بنجر زمینوں کو زرعی پیداوار کے قابل بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

↑
Exit mobile version