ای سی سی کی گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مالی سال 2026-27 کے لیے گندم کی درآمد کی زیادہ سے زیادہ حد بڑھا کر 25 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد گندم کی مناسب فراہمی یقینی بنانے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے۔

یہ منظوری آج وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ورچوئل اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گندم کی درآمد کی حد میں اضافے کا فیصلہ ابھرتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لیے حکومت کو ضروری لچک فراہم کرے گا اور مارکیٹ کو قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا واضح پیغام دے گا۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کو مہنگائی کے دباؤ سے محفوظ رکھنے اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مستقبل پر مبنی حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔

محمد اورنگزیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت گندم کی وافر فراہمی برقرار رکھنے اور صارفین کو قیمتوں میں بلاجواز اضافے سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

↑
Exit mobile version