وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی تازہ ترین فہرست میں مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر ہیں۔
دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی یہ سالانہ فہرست اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم تحقیقی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے مرتب کی ہے۔
