موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں: مصدق ملک

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ ترکیہ کے شہر انطالیہ میں COP-31 کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ نوجوانوں کو تحقیق کرنے، جدید اور تخلیقی خیالات پیش کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے نئے چیلنجز کا عملی حل تلاش کرنے کے لیے مواقع اور پلیٹ فارم فراہم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے آلودگی میں کمی، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور ماحول کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے صاف اور ماحول دوست توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

↑
Exit mobile version