وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
مسن کلر ریلوے پل اور بحال کیے گئے مسن کلر تا قلعہ ستار شاہ ریلوے ٹریک کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روہڑی تا کراچی ریلوے ٹریک پر بھی کام جاری ہے۔
وفاقی وزیر نے محکمے میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے سے مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا۔
